عوام دشمن حکمرانوں سے جان چھڑانا ملک و قوم کے مفاد میں ہے :راناممتاز محمود
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے رکن راناممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کی بدنیتی کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں، عوام دشمن حکمرانوں سے جان چھوڑانا ملک و قوم کے مفاد میں ہے عام انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی ترقی کا گراف بد ترین سطح تک گر چکا ہے جسکا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں پیپلز پارٹی حکومت کو مزید ملکی سلامتی اور ترقی کیساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیگی عوام ظالم حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔