• news

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا:فاروق بھٹی

کھاریانوالہ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما فاروق بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں کی حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اشیا ء ضروریہ کے نرخوں میں روز بروز اضافہ مہنگائی کے جن کی آمد کی نوید سنا رہا ہے دو ماہ میں مسلسل پانچویں بار عوام پر پٹرول بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے حکمران آئے روز مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ بند کریں، ایک طرف حکمران قوم کو معاشی بہتری کی خوشخبری دے رہے ہیں تو دوسری طرف مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ماررہے ہیں جو انکے قول و فعل میں تضاد کا کھلا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن