• news

محمو داللہ کی گیند کھیلنے کیلئے تیار  نہیں تھا ‘پیچھے ہٹ گیا : محمد نواز


لاہور (سپورٹس رپورٹر )  آل رائونڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آخری اوور کی گیند کیلئے وہ تیار نہیں تھے جس کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹ گئے ‘گیند وکٹ سے ٹکرائی اور امپائر نے ڈیڈ بال قرار دیدی تھی ۔ میں گارڈ لے رہا تھا اور بائولر کی طرف نہیں دیکھ رہا تھا ‘محمود اللہ نے اچانک گیند کرادی جس کیلئے تیار نہیں تھا ۔ گیند ابھی آدھے راستے میں تھی کہ میں اوپر دیکھا اور فوری روکنے کا کہا ۔

ای پیپر-دی نیشن