• news

گریمی ایوارڈز کیلئے پہلی بار پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نامزد

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں ہونے والے گریمی ایوارڈز کی نامزدگی فہرست میں پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اس ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہیں بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ فہرست میں رکھے گئے دیگر آرٹسٹوں میں اولیویا اوڈریگھ فینیئس اور جیمی ایلن بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں 1996ء میں نصرت فتح علی مرحوم کا نام بہترین روایتی فوک البم اور بہترین ورلڈ میوزک البم کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن