’’آج آپ نے میرے کپڑوں کیساتھ میچنگ کی ہے‘‘ مریم کا پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) صفدر سے مکالمہ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے مابین کپڑوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سماعت سے قبل کمرہ عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کیپٹن صفدر کے پاکٹ سکوائر کر دیکھتے ہوئے ان سے کہا کہ آج آپ نے میرے کپڑوں کے ساتھ میچنگ کی ہے جس پر کیپٹن صفدر مسکرا دیئے۔ اس موقع پر صحافی کی طرف سے اس ضمن میں سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ ہمارے دل جو ملے ہوئے ہیں، دونوں کے اکیلے آنے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اتنا نیچے نہیں کیا ہوا، پشاور سے آیا ہوں واپسی پر اکٹھے ہی جائیں گے۔