ہماری حکومت ہو گی تو غریب کیساتھ کھڑے ہونگے: بلاول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی حکومت ہوگی تو ہم غریب کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں انقلاب پرپا کرنے جارہے ہیں۔ ہم نے اس ملک میں غریب کی مدد کرنی ہے۔ پی پی حکومت ہوگی تو ہم غریب کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ قائدعوام نے بڑے جاگیرداروں سے زمینیں لیکرغریب کسانوں کو دی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا۔ لیڈی ہیلتھ پروگرام پر ملک اور بیرون ممالک میں تنقیدکی گئی پھربعد میں یہی لیڈی ہیلتھ ہروگرام بین الاقوامی سطح پر مانا گیا۔ ہم نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بنا کرانقلابی کام کیاتھا، پی پی نے ہی وسیلہ حق۔وسیلہ روزگار شروع کیا تھا۔