آڈیو لیک نے سچ کی گواہی دیتے ہوئے نواز شریف کو سرخرو کیا: زبیر چیمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بغض میاں محمد نواز شریف میں سابق چیف جسٹس نے منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اپنی عدالت میں نااہل کیا اور آج کچھ عرصہ بعد ان کی آڈیو لیک نے نواز شریف کی حق سچ کی گواہی دیتے ہوئے انہیں سرخرو کیا نااہل کرنے کے باوجود بھی نواز شریف کو پاکستانی عوام کی محبتوں اور دلوں سے آج تک نہ نکالا جا سکا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پی پی 53 کے سینئررہنما چوہدری محمد زبیر چیمہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ سابق جج نے اپنے دور میں جس طرح پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت خصوصا میاں برادران مریم نواز پر ناجائز اور جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں سزائے دی وہ ایک تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ذاتی انا کی بنیاد پر کئی وکلا کے لائسنس منسوخ کیے اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔