• news

لائیوسٹاک ،ویٹرنری یونیورسٹی کے اشتراک سے ’’مِلک ویلیو چین ‘‘تربیتی پروگرام کا افتتاح 

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب اور ویٹرنری یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ’’مِلک ویلیو چین ‘‘ کے موضوع پر تربیتی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کا انعقادویٹرنری اکیڈمی لاہور میں ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکر ٹری لائیوسٹاک( پلاننگ) خا لد محمود چو ہدری اور ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)خضر حیات نے کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرجنید نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت تین سے پانچ روزہ شارٹ ٹرم ٹریننگ پروگرامز میں دودھ کی نقل و حمل،فوڈ سیفٹی سسٹم، پاسچرا ئزیشن ،فلیورڈ ملک ، پنیر ،فروزن ڈیری مصنو عات بنانے کیساتھ ساتھ صارفین کی آ گا ہی کیلئے سوشل میڈیا کے کردار بارے بھی بتایاجائیگا۔خا لد محمودچوہدری کا کہنا تھا کہ لا ئیو سٹاک پروفیشنلزاور ڈیری فارمرز کی عملی تر بیت کے لیئے ویٹر نری اکیڈ می کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) خضرحیات کا کہناتھاکہ اس طرز کے تربیتی پروگرامزسے ڈیری مارکیٹنگ کے شعبہ میں بہتری آئیگی۔پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد کا کہناتھاکہ ڈیری سیکٹر کی صنعتی ترقی میں اس طرح کے ٹریننگ پروگرامز نہایت کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن