• news

افغانستان: اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 100  فیصد اضافہ، شہری پریشان 

کابل (نیٹ  نیوز) افغانستان میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں100 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے وجہ سے شہری اور کاروباری افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ سال جن چیزوں کی قیمت 1000یا 1200 افغانی تھی اب ان کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے سے 2500 روپے ہو گئی۔ افغان شہریوں اور کاروباری افراد سے مہنگائی کے بارے میں پوچھا گیا تو ایک دکاندار رحیم اللہ نے بتایا کہ تیل کی قیمت جو گزشتہ سال 1050سے1200افغانی تھی اب اس کی قیمت 2500 افغانی تک پہنچ گئی ہے۔ دکاندار سمیع اللہ کے مطابق ایک فرد جس کی ماہانہ آمدنی 5000افغانی ہے وہ آٹے کا تھیلا اورتیل ہی خرید سکتا ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے کابل کے رہائشیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔آٹے کی قیمت میں 100فیصد، تیل کی قیمت میں 110فیصد، چاول 40فیصد، چینی 35فیصد اور چنے کی قیمت میں  30فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن