بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ، قومی کرکٹرز کی پریکٹس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ہونیوالے پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، کھلاڑیوں نے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔چٹاگانگ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل سے پہلے ٹیسٹ میچ میں مد مقابل ہوں گی، قومی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ سیشن کیا ، سلپ میں کیچنگ اور گراونڈ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی۔اس کے بعد بائولنگ اور بیٹنگ کی بھی پریکٹس کی گئی۔کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوںنے اپنی خامیوں پر قابو پایا۔طویل دورانیہ کی کرکٹ میں بھی ٹیم پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، گیارہ میچز میں سے دس جیت چکے، دورہ 2015 کا پہلا مقابلہ بے نتیجہ رہا تھا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں ایک بار کرکٹ گراونڈ دیکھنے پر گراؤنڈ کے چوکیدار نے تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ان کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق دلچسپ باتیں بتا رہے ہیں۔محمد رضوان کا اس انٹرویو میں کہنا ہے کہ ’یہ بات سب جانتے ہیں کہ اْن کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں بلکہ ایک متوسط طبقے سے ہے، یہی وجہ تھی کہ اْن کے پاس کرکٹ کھیلنے کیلئے سامان بھی نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس فیس بْک اور انسٹا گرام کی بھی تردید کی گئی۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اْن کا صرف ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران ایک پرانا دلچسپ قصہ بھی سْنایا۔محمد رضوان کا بتانا تھا کہ ’ایک بار وہ کرکٹ گراونڈ دیکھنے کی خواہش سے گراونڈ چلے گئے تھے، گراونڈ میں موجود چوکیدار نے اْن سے پوچھا کہ وہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اْنہوں نے کہا کہ گراونڈ دیکھنے آیا ہوں، اس جواب پر فوراً سے چوکیدار نے اْنہیں پیچھے سے تھپڑ جڑ دیا اور کہا کہ باہر نکل جاو گراونڈ کے بچے۔رضوان نے مزید بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کوئی بات ہو تو ہمارے میڈیا منیجر ابراہیم مجھ تک پہنچاتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سرفراز احمد کی پریکٹس کی ویڈیو جاری کردی جس میں سرفراز احمد اور رضوان دونوں نے پیڈز اور گلوز پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو کیچ کی پریکٹس کروا رہے ہیں۔