• news

فٹبال ‘چیلسی نے یووینٹس کو شکست دیدی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چیلسی نے یووینٹس کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ۔فاتح ٹیم کی طرف سے ٹریوہ چلوباہ ‘ریس جیمز ‘کلیوم ہڈ سن اوڈوئی اور ٹیمو ورنز نے ایک ایک گول کیا۔ فاتح ٹیم نے لیگ کے گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آئوٹ مرحلہ میں بھی جگہ بنالی ہے ۔ یووینٹس کلب پہلے ہی ناک آئوٹ مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے ۔ میچ میں شکست کے بعد وہ گروپ می ںدوسری پوزیشن پر چلا گیا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن