ای سی سی کے فیصلوں پر تحفظات پی اے سی نے شوکت ترین کو طلب کر لیا
اسلام آباد(نیٹ نیوز) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین کو طلب کر لیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے د وران شرکاء نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم پر بعض لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ کرپٹ پریکٹس ای سی سی میں ہوتی ہے۔ حکومت ای سی سی کو نیب کے قانون سے نکال رہی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین کو طلب کر لیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب بھی7 دسمبرکو پی اے سی کے اجلاس میں پیش ہوں گے۔