• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا سونے کی قیمت میں 100روپے تولہ کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ برقرار رہا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 177.50روپے سے بڑھ کر 178روپے ہو گئی۔ ادھر لاہور عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ گئی لیکن ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت100 روپے کمی سے 124000روپے ہوگئی۔ جیولرز کے مطابق سونے کی ڈیمانڈ نہ ہونے سے اس کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز10 گرام سونا 24 قیراط کی قیمت 86روپے کی کمی سے 106310روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن