کوئی بھی معاشرہ احترام کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا:طاہر اشرفی
لاہور+اسلام آباد(خصوصی نا مہ نگار+نا مہ نگار)خصوصی نمائندہ برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ اخوت، مساوات، انصاف اور باہمی احترام کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا ،مولانا طاہر محمود اشرفی نے بارانی ذرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک مباحثہ جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان، ریاست جوناگڑھ کے وزیر اعظم سلطان احمد علی، یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد عقیل سلطان، فیکلٹی ممبران، معززین، سول سوسائٹی کے اراکین، میڈیا کے افراد اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی میں شرکت کی،مولانا طاہر محمود اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ اخوت، مساوات، انصاف اور باہمی احترام کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا ۔سلطان احمد علی وزیر اعظم جونا گڑھ نے سلور جوبلی منانے کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نوجوانوں کی تقاریر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے اور انہیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن اور تابناک ہے ۔ مقررین ڈاکٹر خالد مسعود اور رضوان خان نے بھی وائس چانسلر کے ان خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فصلوں، مویشیوں، ماہی پروری، جنگلات کے لیے حیاتیاتی تعلقات کومومیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا جس سے ہم غذائی تحفظ کو یقینی بنا سکیں گے۔ بعد ازاں ہائیٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس کامران آفاق نے بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور طلبا اور انڈسٹری کی جانب سے لگائے گئے آئی ٹی اسٹالز کا افتتاح بھی کیا۔
طاہر اشرفی