• news

 ثانیہ نشتر کی لاہور میں احساس راشن رعایت رجسٹریشن آگاہی مہم

لاہور+اسلام آباد (سٹی رپورٹر+نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن سے متعلق آگاہی کیلئے لاہور کا دورہ کیا۔ یہ دورہ احساس راشن 30 سٹی ٹور کا حصہ تھا۔ اب تک 25 شہروں کا دورہ کیا جا چکا ہے۔ احساس راشن کے لیے زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں اور کریانہ دکانداروں کو اندراج کی اپیل کرتے ہوئے، ڈاکٹر ثانیہ نے لاہور میں مقامی میڈیا اور پنجاب کے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ملاقات کی۔ ان کے ساتھ عارف عثمانی، صدر، نیشنل بینک آف پاکستان (NBP)، سید یاور عباس بخاری، وزیر برائے سماجی بہبود اور بیت المال پنجاب، NBP اور احساس کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔لاہور میں ڈاکٹر ثانیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں احساس راشن رعایت کے تحت وفاقی اور صوبائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ کے پی، جی بی اور اے جے کے کی حکومتیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔ وفاق اور صوبائی لاگت کے اشتراک کے انتظام کے تحت  رواں مالی سال میں اگلے چھ ماہ کے لیے راشن پروگرام کا بجٹ120 ارب روپے ہے۔
  آگاہی مہم

ای پیپر-دی نیشن