• news

عمران فاروق کیس، ملزمان کی اپیلوں  پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ میں ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں سزا کے خلاف ملزمان کی اپیلوں پر ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز کے دلائل جاری رہے۔گذشتہ روز ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے نام بنکوں میں اکاؤنٹس کھولے گئے،بنکوں کے اکانٹس کی تفصیلات پیش کرنا چاہتا ہوں،اس مقصد کیلئے یو کے پیسے بھیجے گئے ، یوکے میں اکانٹ کھولے گئے،ملزم معظم کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے اس میں فنڈز جاری کیے گئے،اس میں ایک بڑی کمپنی کا نام ہے،فنڈ کاشف نامی شخص کے نام بھی گئے،25 لاکھ روپے معظم کے اکاؤنٹس میں گئے ہیں، ملزمان کی ٹریول ہسٹری بھی موجود ہے،یکم اگست کو اکاؤنٹس سے سترہ لاکھ روپے نکالے گئے،ملزمان کو باہر بھیجا گیا صرف اس اقدام کیلئے کوئی پڑھائی کا معاملہ نہیں تھا،ملزمان نے اکاؤنٹس سے پیسے نکلواتے ہی اپنا کام کردیا،ہمارے پاس چارٹ موجود ہے جس میں تمام تفصیلات موجود ہیں، شعیب کنسلٹنٹ جس نے پیپر لئے اور انکے ویزے بنائے اور اگلا پراسس کیا،چھ بار چار ، چار دن کا تفتیشی افسر نے ریمانڈ لیا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل جاری رہے اور عدالت نے کہاکہ پیر تک اپنے دلائل مکمل کر لیں تاکہ اس کو جلد ختم کریں، اورکیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔
عمران فارو

ای پیپر-دی نیشن