• news

بچوں کے مقابلے بزرگوں کو ویکسین لگوانا  زیادہ ضروری ہے: ڈبلیو ایچ او 

جنیوا(این این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بزرگوں کے مقابلے بچوں کو ویکسین لگوانے کی ضرورت کم ہے کیونکہ عمومی طور پر بچوں اور نوجوانوں انفیکشن کی کم علامات سامنے آتی ہیں اور ان کا بزرگوں کے مقابلے کووڈ کی شدید صورتحال سے دوچار ہونے کا امکان بھی کم ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ممالک کو اپنی کووڈ میونائزیشن پالیسیز اور پروگرام تشکیل دیتے ہوئے مخصوص وبائی صورتحال، سماجی تناظر میں بچوں اور نوعمروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے انفرادی اور آبادی کے فوائد پر غور کرنا چاہیے چونکہ بچوں اور نوعمروں میں بالغوں کے مقابلے بیماری کی شدت کم ہوتی ہے، جب تک کہ وہ کسی ایسے گروپ میں نہ ہوں جن کو کووڈ کا شدید خطرہ ہوتا ہے، اس لیے ان کو بڑی عمر کے لوگوں، دائمی صحت کی حالتوں میں مبتلا افراد اور صحت کے کارکنوں کے مقابلے میں ویکسین دینا کم ضروری ہے۔
ڈبلیو ایچ او

ای پیپر-دی نیشن