بھارت،سرکاری افسرکے گھر کی پائپ لائن سے نوٹ برآمد
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری افسرکے گھرکی پائپ لائن سے نوٹ برآمد ہوگئے۔ کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیورو کیحکام نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے انجینئرکے گھرچھاپا مارا توپائپ لائن سے پانی جگہ نوٹ نکل آئے۔چھاپے میں25لاکھ روپے کیش اوربڑی تعداد میں سونا بھی برآمد کیا گیا۔ کرنسی نوٹ پائپ لائن میں چھپانے کی اطلاع پراینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے پلمبرکی مدد سے پائپ لائن سے نوٹ برآمد کئے۔پائپ لائن خصوصی طورپرنوٹ چھپانے کے لئے بنائی گئی تھی۔ بھارت میں سرکاری کرپٹ افسروں کیخلاف کریک ڈان کیا جارہا ہے اوراب تک متعدد کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔
بھارت نوٹ برآمد