• news

 قائمہ کمیٹی نے گدو پاور پلانٹ میں مشین کی خرابی  پر تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد(نا مہ نگار)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے گدو پاور پلانٹ میں مشین کی خرابی  پر تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کر دیا اور معاملے کی از سر نو تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔کمیٹی نے تمام جینکوز کے بورڈز ممبران کے ناموں کی تفصیلات  طلب کر لیں ۔کمیٹی ارکان نے کہا کہ بتایا جائے بورڈز میں کون کون بیٹھے ہیں، انکی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟بورڈ میں بیٹھ کر کون کون  اپنا بزنس کر رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ آبڑو نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ملک میں بجلی کی قیمت کو کم کریں ،ملک میں40 ہزار میگاوٹ کی استعداد کار ہے ، گرمی میں پیک پر بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاوٹ تک رہی ہے ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سیف اللہ آبڑو کی زیر صدارت ہوا،جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ وزارت توانائی  و متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔کمیٹی میں جینکو ٹو747 بلاک 5 گدو پاور پلانٹ میں مشین کو نقصان کے حوالے سے تحقیقاتی  رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایسے جینکوز کے بورڈز پر نظر ثانی ہونی چاہیے جو کام نہیں کر رہے  
گدو پاور

ای پیپر-دی نیشن