• news

اٹلی کے سیکرٹری دفاع کی ملاقات‘ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات: ایئر چیف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) اٹلی کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل لوسیانو پورٹولانو نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔ 
ایئر چیف

ای پیپر-دی نیشن