• news

لاپتہ فرد کیس‘ اٹارنی جنرل کمشن سے معلومات حاصل کریں: سپریم کورٹ

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے لاپتہ شخص نوید بٹ کے معاملہ پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو لاپتہ افراد کمشن سے معلومات لینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا یہ انسانی زندگی کا مقدمہ ہے۔ اس کیس میں ایک اخباری خبر کا حوالہ دیا ہے۔ جس خبر میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پانچ افراد مارے گئے، جن میں یہ شخص بھی شامل تھا۔ جس پر وکیل نے کہا عدالت میں اخبار خبر کی تصدیق میں ناکام رہا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا افغان جہاد کے دوران پاکستان سے لوگ جہاد کیلئے افغانستان جایا کرتے تھے۔ ایک شخص افغانستان میں مارا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا اخبار میں چھاپی گئی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن بھی یہ فیصلہ دے چکا ہے اخباری خبر جھوٹی تھی۔
ہدایت

ای پیپر-دی نیشن