• news

 9 کروڑبچوں کو خسرہ ، روبیلا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر 

 اسلام آباد(خبر نگار)خسرہ اور روبیلا ویکسین کی 27 نومبر تک جاری مہم میں 9 ماہ سے 15 سال کے 9 کروڑبچوں کو بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہیملک بھر میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، 9 ماہ سے 15 سال کے 7 کروڑ 4 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، 15 نومبرسے جاری مہم کے دوران 76 فیصد بچوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔نیشنل پروگرام منیجر ڈاکٹر اکرم شاہ کاکہنا ہے کہ 9 دن میں 9 کروڑ 10 لاکھ میں سے 7 کروڑ 4 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہیجبکہ ابھی بھی 16 سے 17 ملین بچوں کو ویکسین لگانا باقی ہے خسرہ اور روبیلا سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں سے بچے شدید بیمار ہو جاتے ہیں، اموات کے خطرات بھی رہتے ہیں، والدین بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوانے میں دیرنہ کریںدوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ 27 نومبر کے بعد اگر کسی علاقے میں خسرہ اور روبیلا کی ویکسین نہ لگنے کی اطلاع ملی تو وہاں مہم ختم ہونے کے بعد بھی ویکیسن لگائی جائے گی۔
خسرہ ویکسین 

ای پیپر-دی نیشن