• news

گلاسگو میں کا نفرنس ،پی اے سی کی موسمیاتی تبدیلی کے وفد کی کارکردگی پر برہمی

اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک اکائونٹس کمیٹی میں حکمران جماعت کے ایک رکن نے گلاسگو میں ماحولیات کے حوالہ سے ہونے والی کانفرنس کوپ26میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وفد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ، کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو دورہ کاآڈٹ کرنے کابھی حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض  فتیانہ نے کہا کہ وزیر اور مشیر کی آپس کی لڑائی چل رہی تھی،میرے ہوتے ہوئے دو وفد ملاقات کیلئے آئے، ایک کا دو بجے وقت تھا ، اڑھائی بجے تک کسی نے ریسیو ہی نہیں کیا ، 8افراد کا وفد تھا اور کسی کا کوئی کام نہیں تھا، سارے فارغ بیٹھے ہوئے تھے، کوئی سرگرمی نہیں تھی سارا پیسہ ضائع ہو گیا،اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے ۔کمیٹی نے بنی گالا میں زو کم بوناٹیکل گارڈن کی بانڈری وال کی تعمیر کے لئے خلاف ضابطہ طور پر کنسلٹنٹ ہائیر کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ، چیئرمین کمیٹی نے چیئرمین نیب کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کے بعد 7دسمبر کو نیب کے حوالے سے میٹنگ رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ 
گلاسگو /کا نفرنس 

ای پیپر-دی نیشن