• news

 عمران خان نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا:مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبر نگار)ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سبز باغ دکھا کر عمران خان نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے عوام کو لوڈشیڈنگ کی اذیت، پیٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس حکومت میں آٹے، چینی تو کہیں گیس پیٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیںانہوں نے کہا کہ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک، افسوسناک اور شرمناک مناظر ہیں۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن