• news

انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان اور جنرل سیکرٹری سیٹھ حکومتی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاںبحال ہوئیں:فیضان شفیق 
عظیم نے کہا ہے کہ حکومتی موثر اقدامات سے کاروباری سرگرمیاںبحال اور عوام خوشحال ہوئی ہے وطن عزیز پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا، معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بلند کیا ہے خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے افرتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسحاق مٹھو اور چوہدری شہزاد احمد ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، فیضان شفیق خان اور سیٹھ عظیم نے کہا کہ ملک پہلی بار درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیں اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی اور حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر ے گی، حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن