• news

الزام لگانے والے ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے : پیر اشرف رسول

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر نا اہل حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں کی پاکستانی قوم ہی نہیں پوری دنیا کی جمہوری قوتیں شدید مذمت کررہی ہیں نواز لیگ کی قیادت کو کرپٹ قراردینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پارٹی قیادت تمام الزامات سے سرخرو ہوگی، الزام لگانے والے ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے اپنی گرتی سیاسی ساکھ بچانے کی حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا پیر اشرف رسول نے کہا کہ شریف خاندان کیخلاف سازشوں میں حکومتی وسائل کو استعمال کیا جارہا ہے جبکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نا اہل حکمرانوں نے منہ پھیر رکھا ہے، نہ ان سے معیشت سنبھالی جارہی ہے نہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال حکمران سنبھال پانے کے قابل ہیں، عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہی ہیں، عوام کو قطعی ریلیف نہیں مل سکامسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار کی محنت پر نا اہل حکمرانوں نے پانی پھیر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن