عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا : میاں خالد محمود
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمودنے کہا ہے کہ نوز لیگ کی قیادت حکومت مخالف سازشوں کا شوق پورا کرلے، مایوسی و نا امیدی اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا،عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ملک مخالف بیانیے پر عوام کی نظروں سے گر گئی ہے ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے، ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں، سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کابلاامتیاز احتساب جاری رہے گا، اپوزیشن رہنما لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں ان سے قوم کی لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائیگی حکومت احتساب کے ایجنڈا سے دستبردار نہیں ہوگی۔