• news

چودھری شجاعت حسین ‘ پرویز الہی نے ملک و قوم کی بے مثال خدمت کی:علی رضا

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی نے مساوی اور یکساں بنیادوں پر ملک و قوم کی بے مثال خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ق) تحصیل کامونکے کے صدر علی رضا نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران پاکستانی سیاست میں تحمل، بردباری، وسیع النظری اور شرافت پر مبنی اعلی اقتدار کے امین ہیں، پرائے بھی انکی خوبیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی خدمت کی سیاست کے علمبردار ہیں۔ ملکی تاریخ میں ان کا دور تعمیر و ترقی کی شاندار روایات کا حامل رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن