• news

شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے :طارق محمود ڈوگر

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137 کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت کی سچائی اور دیانتداری بار بار ثابت ہورہی ہے کسی ایک الزام کی حقیقت آج تک سامنے نہیں آسکی ، قومی سیاست میں میاں برادران کا کردار ختم نہیں کیا جاسکتا، عملی عوامی خدمت نواز لیگ کا طرہ امتیاز ہے، اپنے ایک بیان میں طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے، حکمرانوں کا اپوزیشن مخالف منفی کردار اور پراپیگنڈا پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے،شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن