• news

شریف خاندان کیخلاف سازشوں میں حکومتی وسائل کو استعمال کیا جارہا ہے :حسن سردار

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ویوسی وائس چیئرمین حسن سردار نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف سازشوں میں حکومتی وسائل کو استعمال کیا جارہا ہے جبکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نا اہل حکمرانوں نے منہ پھیر رکھا ہے، نہ ان سے معیشت سنبھالی جارہی ہے نہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال حکمران سنبھال پانے کے قابل ہیں احتساب کے نام پر نا اہل حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں کی پاکستانی قوم ہی نہیں پوری دنیا کی جمہوری قوتیں شدید مذمت کررہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن