• news

پنڈی بھٹیاں:فیصل آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ دوبارہ شروع ہونے پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

 پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی )پنڈی بھٹیاںفیصل آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ دوبارہ شروع ہونے پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹول پلازے کی وجہ سے موٹر وے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے سے موٹر وے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے۔حکومت ہجن کے قریب  ٹول پلازے کو فوری ختم کرتے ہوئے شہریوں کو اس حوالے سے درپیش مسائل کا خاتمہ کرے۔حکومت کا کام شہریوں کو سہولت دینا ہے مگر موجودہ حکومت سہولت کی بجائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،شہرکے ارکان اسمبلی بھی شہریوں کے مسائل حل کروانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن