واپڈا ٹائون ایسوسی ایشن کی مقبولیت سے اخوت گروپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے:مستنصر ساہی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) واپڈا ٹائون ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی مقبولیت سے خائف اور ممبران کی طرف سے خاطر خواہ پذیرائی نہ ملنے پر نام نہاد اتفاق و اخوت گروپ بوکھلاہٹ کا شکارہے ان کی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر واپڈا ٹائون سوسائٹی مستنصر ساہی نے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا ٹائون کا سالانہ اجلاس عام اپوزیشن کی ناکامی کاعکاس بن گیا ہے اور ہنگامہ آرائی کی کوشش انتظامیہ کمیٹی نے بہترین حکمت عملی سے ناکام بنا دی ہے۔