عوام کا معاشی قتل نہیں ہونے دینگے :ملک رشید احمد
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) حکومت پانچ سو ارب روپے کے مزید ٹیکس پاکستانی عوام پر ڈالنا چاہتی ہے جس سے بجلی گیس پٹرول سمیت دیگر اشیاء مزید مہنگی ہونگی۔ آئی ایم ایف کی ایما پر عوام کا معاشی قتل نہیں ہونے دینگے ۔ عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کیلئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہو نا پڑرہا ہے جو حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ مسلسل مہنگائی نے عوام کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے مگر نا اہل حکمران اقتدار کے مزے لیکر تباہی پھیلانے میں مصروف ہیں یہی نہیں ملک بھر کی تمام سڑکیں خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہیں تعمیر و ترقی تو دور عوام بنیادی سہولتوں کی دستیابی سے بھی محروم ہو چکے ہیں عام آدمی کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو جائے گا کبھی نہیں سوچا تھا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر اپنی حکومت قائم کرے گی۔