• news

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان  کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز ہونگے۔ون ڈے سکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان شائی ہوپ ،عقیل حسین، الزاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس ، نکولس پورن ، ڈیرن براوو، شامار بروکس، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز‘ ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین سمتھ اور ہیڈن والش جونیئرشامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان نیکولس پورن ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ ‘ عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش ، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش حصہ ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن