افغان وزیر صحت کی پاکستان سے ہسپتال فعال بنانے کیلئے مدد کی درخواست
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان نے ہسپتالوں کو فعال بنانے کیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کر دی۔ افغان وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے حکومتی اور غیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ہنگامی بنیادوں پر جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کی بھی درخواست کی۔