• news

پی ٹی آئی کے جلسہ میں نوجوان کے حکومت مخالف نعرے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں عمران خان کے خلاف نعرے لگ گئے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا، جس سے وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کے دوران ایک شخص سٹیج پر چڑھ گیا اور مائیک سنبھال کر عمران خان کے خلاف نعرہ لگا دیا۔ نوجوان نے ’نو عمران، اونلی عوام‘ کا نعرہ لگایا۔ نوجوان نے جلسے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا، جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا ہے۔ اگلی بار وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی جلسے میں سٹیج پر موجود شخص نے کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن