وزیر اعظم سے سابق صدر پی ٹی آئی امریکہ کی ملاقات سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر خراج تحسین
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم عمران خان سے سابق صدر پاکستان تحریکِ انصاف امریکہ سجاد برکی نے ملاقات کی ۔سجاد برکی نے وزیرِ اعظم کو سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم بھیجنے میں آسانی پیدا کرنے اور سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام پر سمندر پار پاکستانیوں کی پزیرائی سے آگاہ کیا۔