50 برس سے زائد افراد کو عمرہ عام نمازیوں کو طواف کی اجازت
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ زائرین کیلئے 50 سال عمر کی حد ختم کر دی۔ اب اس عمر سے زائد عمر والے بھی عمرہ کر سکیں گے اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب نے معتمرین کے ساتھ ساتھ عام نمازیوں کو بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دیدی۔