• news

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے، شازیہ مری 

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حوالے سے ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے سارے ثبوت موجود ہیں اس لئے الیکشن کمیشن جلداز جلد فیصلہ سنائے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ جو شخص احتساب سے فرار ہونا چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈز کے فیصلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے کینسر ہسپتال کے نام پر ممنوع ذرائع سے چندہ پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن