• news

جماعت اسلامی یوتھ مارچ کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (  نمائندہ خصوصی)) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مہنگائی ، بے روگاری اور کرپشن کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک میں منعقد ہو نے والے عظیم الشان یوتھ مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، اتوار کو منعقد ہونے والے یو تھ مارچ کا آغاز بعد نماز ظہر ہو گا جس میں اسلام آباد اور اس کے گرود نو اح سے ہزاروں نو جوان شر یک ہوں گے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، نائب امیر میاں محمد اسلم امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ، ضلعی امیر نصراللہ رندھاوا، سید عارف شیرازی ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر زبیر احمد گو ندل یوتھ مارچ کے شر کائ￿ سے خطاب کر یں گے ، مارچ کو کا میاب بنانے کے حوالے سے اسلام آباد کی 55تنظیمی یو نین کونسلوں میں کارنر میٹنگ کا سلسلہ اور نوجوانوں سے رابطے جاری ہیں ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوااور جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے صدر غفران اللہ بھٹی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نوجوانوں کو یوتھ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ،یوتھ مارچ کے بڑے پیمانے پر ابلاغ کے لیے میڈیا سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن