چینی صوبے ہونان میں شانگ عہد کے قدیم کانسی کے برتن دریافت
چھانگشا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں شانگ عہد(1046-1600 قبل مسیح) کے کانسی کے دو نمونے دریافت ہوئے ہیں۔ آثار قدیمہ کے مطابق 13.45 کلو کانسی کا نایاب کا شراب کا برتن، ملیو شہر کے گاؤں یونگ چھنگ سے دریافت ہوا۔ اس عہد سے تعلق رکھنے والا 2.25 کلو وزنی کانسی کا دوسرا برتن بھی اسی گاؤں سے برآمد ہوا۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ دریافتیں دریائے یانگتزی کے طاس میں کانسی کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد فراہم کریں گی۔