• news

صوبہ فراہ میں افغان پولیس کی کارروائی، 11چوراور ڈکیت گرفتار

کابل (اے پی پی) افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میںپولیس نے ڈکیتی اور کار چوری کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ صوبائی پولیس حکام مولوی ادریس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان مسلح ڈکیتی سے لے کر کار چوری تک مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ملزموں سے ایک مسروقہ کار اور 4موٹر سائیکلیں برآمد کر کے ان کے مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ طالبان کی زیر قیادت حکومت کی جنگ زدہ افغانستان میں امن وسلامتی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن