• news

نیب کیخلاف منظم ، مر بوط پرا پیگنڈا پہم جاریہے: جاوید اقبال

  اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیور وکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے ٹھوس دستاویزی شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کررکھے ہیں جن کی مؤثر پیروی کی وجہ سے نیب کے خلاف ایک منظم اور مربوط پروپیگنڈا مہم جاری ہے۔نیب کے گزشتہ4سال میں 1194 ملزمان کو معززاحتساب عدالتوں نے آئین،قانون اور نیب کی طرف سے جمع کروائے گئے ناقابل تردیدشواہدثبوتوں کی بنیاد پر سزائیں سنائی ہیں،وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ نیب پر تنقید سے نیب افسران کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ہیں،نیب مزید موثر انداز سے قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے،نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔نیب چئیرمین نے کہاکہ نیب نے گزشتہ چار سال میں بڑی مچھلیوں کو نہ صرف بلایا بلکہ ان سے ملک کی لوٹی گئی رقوم کا بھی پوچھا،جن کو ماضی میں بلانا بھی محال تھا۔چئیرمین نیب نے کہا کہ جو کرے گا وہ بھرے گا،نیب جب ان عناصر کو ملک کی لوٹی دولت کا حساب یا منی ٹریل دینے کا کہتا ہے تووہ حساب /منی ٹریل دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے مگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔نیب نے میڈیا سے کہا کہ نیب سے متعلق کسی بھی خبر کو نشر یا شائع کرنیسے پہلے قانون کے مطابق نیب کا موقف ترجمان نیب سے حاصل کیا جائے جو زمہ دارانہ صحافت اور آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن