• news

پنجاب: خیبر پی کے الیکشن کمشن ممبران کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمشن کے پنجاب اور خیبر پی کے سے ممبران کی تقرری کیلئے قائم  پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس (آج) شام 5بجے ہو گا۔ جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کریں گی۔ کمیٹی ارکان وفاقی وزراء پرویزخٹک، اسد عمر، فواد چوہدری اور اعظم خان سواتی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رانا ثناء اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، راجہ پرویز اشرف، شاہدہ اختر علی، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور احمد کاکڑ بھی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن