• news

کرونا فنڈ کے آڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ: ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ کرونا فنڈز کے آڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے۔ کرونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو کرونا فنڈزکے آڈٹ کی شرط اپریل 2022ء میں پوری کرنی تھی۔ کرونا فنڈز آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔ وزارت خزانہ نے انگریزی روزنامہ میںکابینہ کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کے سعودی قرضہ پیکج  کے عنوان سے چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل صورتحال کے دوران سعودی عرب کے ڈیپازٹس اور تیل کی فراہمی کی سہولت سے پاکستان اور سعودی عرب کے مستحکم باہمی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سعودی پیکج پر ریٹس بالترتیب 4 فیصد اور 3.8 فیصد ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن