ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات آج ، امریکی وفد بالواسطہ شریک ہو گا
ویانا (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات آج سے بحال ہو رہے ہیں۔ ایران، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے درمیان بات چیت کا آغاز ویانا میں آج ہو گا۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی بالواسطہ شرکت ہو گی۔ امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی راسا مانے کریں گے۔ ایران اور 6 ممالک کے درمیان ایرانی جوہری معاہدہ 2015ء میں ہوا تھا۔