• news

اسلام آباد ہائیکورٹ ، ثا قب نثار ٹیپ کیلئے تھقیقاتی کمشن ، درخواست کی سماعت کل ہو گی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات عدلیہ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمشن تشکیل کی سندھ ہائیکورٹ بار کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل منگل کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور سید حیدر امام رضوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو ٹیپ سے تاثر ملتا ہے عدلیہ بیرونی قوتوں کے پریشر میں ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے آڈیو جعلی ہے یا اصلی ہے تعین کرنا ضروری ہے۔ آڈیو ٹیپ نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ جج، وکیل ، صحافی، سول سوسائٹی کے افراد پر مشتمل آزاد خود مختار کمیشن تشکیل دیا جائے جو عدلیہ پر دیگر الزامات کی بھی چھان بین کرے۔ درخواست میں سیکرٹری قانون اور چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن