گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج میںسپورٹس گالا
لاہور (سٹی رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ کھیل صحت کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں تبدیلی لانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور سپورٹس سوسائٹی کے مابین بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے والے معالجین کا خود کو تندرست و توانا رکھنا بھی انتہائی اہم ہے جبکہ میڈیکل کے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور صحت مند رجحان کو فروغ دینے کیلئے مختلف نوعیت کی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار پرانہوںنے گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی) کے سپورٹس گالا کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سمیت فیکلٹی ممبران‘ سپورٹس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل‘ فائنل ائیر کی طالبہ سپورٹس پریذیڈنٹ فابیہاء قیوم و دیگر طلباء و طالبات موجود تھے۔