کوشش ہوتی ہے سو فیصد کارکردگی دکھائوں : شاہین شاہ آفریدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھائوں ۔ حسن علی کے ساتھ اچھی بائولنگ کر رہاہوں ‘ہم حکمت عملی کے ساتھ جاتے ہیں ۔ کون وکٹ کیلئے جائے گا اور کون دبائو میں لائے گا۔ کافی اچھا کھیل رہے ہیں۔ وکٹ اچھی ہے امید ہے کہ حریف ٹیم کو جلد آئوٹ کرلیں گے ۔ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے کچھ کروں ‘اس میں حسن علی کا بھی بہت بڑ ا کردار ہے ‘وہ بہت اچھا کھیل رہا ہے۔ اس کے ساتھ بائولنگ کرتے مزہ آرہا ہے ۔ حسن علی اچھا کم بیک کیا ہے ۔ انشاء اللہ سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور ٹیم کو جتوائیں ۔ کوشش ہوتی ہے ٹیم کو بریک تھرو دلوائیں ۔ پارنٹنر شپ کیساتھ بائولنگ کرتے ہیں ‘ملکر فیصلہ کرتے ہیں کس کیا کردار ہوتا ہے ۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ چار پانچ آئوٹ کرے ۔ امید ہے سپنرز بھی ہماری مدد کریں گے اور ہم انشا ء اللہ حریف ٹیم کو 200رنز کے اندر آئوٹ کریں ۔