• news

چٹاگانگ ٹیسٹ: گیند پر تھوک لگانے پر امپائر کی حسن علی کو تنبیہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چٹاگانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کو امپائر نے تنبیہ کردی۔رپورٹ کے مطابق حسن علی کو گیند پر تھوک لگانے کی وجہ سے امپائر نے تنبیہ کی ہے۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث آئی سی سی نے گیند پر تھوک لگا کر اسے چمکانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن